ارنا نے بدھ کو سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ ميں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے اسپتالوں میں 54 شہیدوں کے جنازے لائے گئے۔
غزہ میں محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ تر پن شہیدوں کے جنازے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے اور ایک زخمی فلسطینی زخموں کی شدت کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے ميں انیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد 47 ہزار 161 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 166 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ